counter easy hit

یہ ہوتا ہے ویژن، ایسی ہوتی ہے لیڈر شپ۔۔!! آئی ایم ایف کی بھیک مسترد، کورونا سے نمٹنے کے لیے رجب اردگان نے بڑا اعلان کر دیا، تمام حکمرانوں کے لیے مثال قائم

لاہور( نیوز ڈیسک) پوری دنیا اس وقت کورونا کے حصار میں آچکی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی میدان میں آ گیا اور موذی مرض سے نمٹنے کے لیے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا، یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔ اس پر ترک صدر رجب طیب اردگان بھی میدان میں آگئے اور مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترک اپوزیشن کی طرف آوازیں آ رہی تھیں کہ ترکی کو کرونا وائرس کے مقابلہ میں آئی ایم ایف سے خصوصی پیکیج لے لینا چاہیے تاکہ معیشت پر بوجھ نہ بڑھے۔ اس تمام تر صورتحال میں رجب طیب ایردوان نے آئی ایم ایف کو مسترد کرتے ہوئے ملکی خزانے سے 100 بلین لیرا کا اینٹی کرونا پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔ علاوہ ازیں سی سی آر ٹی فنڈز غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔آئی ایم ایف پہلے ہی مجموعی طور پر 200 ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے جب کہ 15 مارچ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے معاشی نمو کی حوصلہ افزائی کے لیے سود کی شرح صفر کر دی تھی اور معیشت کو کورونا وائرس کےاثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 50 کھرب ڈالر تک کے قرضے کا اقدام برطانیہ کی جانب سے ’سی سی آرٹی فنڈ‘ کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کے وعدہ کے بعد اُٹھایا گیا ہے، برطانوی امداد کے بعد سی سی آر ٹی کے فنڈ میں 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website