استنبول…….ترک صدرطیب اردگان کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے میں ممکنہ طور پر شامی خودکش بمبار ملوث ہے،مرنے اور زخمی ہونے والوں میں ترک اور غیرملکی افراد شامل ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں خود کش دھماکے کے نتیجے میںہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔خود کش حملے کے بعد ترک وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ترک شہر استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پرخود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو ئے ، زخمیوں میں جرمن اور ناروے کے سیاح بھی شامل ہیں ۔ ترک صحافی کا کہنا ہے کہ دھماکا خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔