پیرس (رپورٹ پیرس ادبی فورم) ترکی میں اردو زبان کے سو سال مکمل ہونے پر عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تین روزہ اس عالمی کانفرنس میں برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دنیا بھر سے اردو دانوں نے شرکت کی اور فرانس سے معروف شاعرہ سمن شاہ نے اس تاریخی کانفرنس میں فرانس کی نمائندگی کی اس تاریخی عالمی اردو کانفرنس کا اہتمام ڈاکٹر خلیل طوقار صدر شعبہ اردو استنبول یونیورسٹی ترکی نے کیا۔
ڈاکٹر خلیل طوقار کی اردو کی بے بہا خدمات اور اس عالمی اردو کانفرنس کے شاندار انعقاد پر دنیا بھر سے آئے مندوبین نے انہیں دل کھول کرخراج تحسین پیش کیا۔