ریو اولمپکس میں قومی ریسلر رضا قایا الپ نے مردوں کے گریکو رومن اسٹائل کی 130 کلو گرام کیٹیگری میں نقرئی تمغہ جیتا ہے۔
برازیل کے شہر ریو دی جنیریو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ترک ریسلر قایا الپ کیوبا کے میجائن لوپز کے مدِ مقابل آئے۔ لوپز نے قایا الپ کو تیکنیکی برتری کی بدولت شکست دیتے ہوئے اوپر تلے تیسری بار اولمپک چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
دوسری جانب ترک کھلاڑی اپنے کیئریر میں دو بار عالمی اور 6 بار یورپی چمپین کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ، قایا الپ کے نقرئی تمغے کے ساتھ ترکی نے ابتک دو نقرئی تمغے جیتے ہیں۔
فائنل میچ سے پیشتر صدر رجب طیب ایردوان نے قومی کھلاڑی قایا الپ کو ٹیلی فون پر کامیابی کی تمنا کا اظہار کیا تھا۔