ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر دوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے راشد میر دوف کو دورے کی دعوت دی تھی۔ ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے حکام دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔