لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پہلی بار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹر میں توپ خانے سے گولا باری کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کیل سیکٹر پر بھی بلا اشتعال مارٹر گولے پھینکے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی شیلنگ کا بھر پور اور موثر جواب دیا جا رہا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں بھارت کی دفاعی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے