ویلنگٹن……جمعہ کو ہونے والے تیسرے اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کےلیے پاکستان ٹیم نے ویلنگٹن میں بھرپور پریکٹس کی، خوشگوار موسم میں کھلاڑیوں نے مقررہ وقت سے زیادہ ٹریننگ کی ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی جمعہ کوکھیلا جا ئے گا، جس کےلیےگرین شرٹس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔ ویلنگٹن کے خوشگوار موسم میں کھلاڑیوں نے تین کے بجائے پونے چار گھنٹے ٹریننگ کی ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولر وہاب ریاض فٹ ہیں، انہوں نے بائولنگ کے ساتھ فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا، وہاب ریاض کے بازو پر گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران عامر یامین کی گیند لگ گئی تھی ۔