ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں اسی لئے حال ہی میں ڈومیسٹک میں بہترین بالنگ کرنے والے فاسٹ بالر عمران خان جونیئر آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ صہیب مقصود اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے، مخالف ٹیم کو 160 سے 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ دوسری اننگز میں وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہوگی زمبابوین قائد ایلن چگمبرا کا کہنا تھا کہ اچھی وکٹ ہے، ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔