counter easy hit

دو جڑواں بہنیں، اور ان کا ایک بوائے فرینڈ دنیا کی سب سے عجیب پریم کہانی

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دو جڑواں بھائی ہوں یا بہنیں، ان کی شکلیں کسی حد تک ایک دوسرے سے ملتی ہیں تاہم ان آسٹریلوی جڑواں بہنوں کی شکلوں کے ساتھ ساتھ عادات بھی اس قدر ملتی جلتی ہیں کہ انہیں دنیا کی ہم شکل ترین جڑواں بہنیں قرار دیا جا چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 34سالہ اینا اور لوسی ڈی سنک ہیں جو آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی رہائشی ہیں۔ ان کی دیگر عادات کی طرح محبت کی کہانی بھی کچھ یوں عجیب ہے کہ دونوں کا ایک ہی بوائے فرینڈ ہے۔

اینا اور لوسی کا کہنا ہے کہ وہ دن میں صرف ایک بار کھانا کھاتی ہیں اور 6گھنٹے ورزش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم جانتی ہیں کہ اتنا کم کھانا اور اتنی زیادہ ورزش صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر ہم اس کی عادی ہو چکی ہیں۔ “ اپنی شکلیں اتنی زیادہ ملنے کے متعلق انہوں نے بتایا کہ ”پیدائشی طور پر ہماری شکلیں بھی دیگر جڑواں لوگوں کی طرح ایک حد تک ملتی تھیں لیکن بعد میں ہم نے کئی بار پلاسٹک سرجری کروائی تاکہ ہم ہو بہو ہم شکل بن سکیں۔“ آسٹریلوی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اینا اور لوسی نے اپنی انوکھی محبت کے بارے میں کہا کہ ”ہم دونوں کا ایک ہی بوائے فرینڈ ہے جس کا نام بین بائرن ہے، وہ 39سال کا ہے۔ ہمارا تعلق 9سال سے چل رہا ہے اور ہم تینوں ایک ہی بیڈروم میں رہتے ہیں۔ “

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website