counter easy hit

شادی کے دو دن بعد اپنے میکے کے ہمسایہ گھر میں نوجوان دلہن کا قتل ۔۔

بچیکی(ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شاپورہ کے اکرام کے گھر اقراء ملنے کے لیے آئی تھی کہ اکرام نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اکرام اقراء سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی دوروز قبل دوسری جگہ کر دی تھی اور گزشتہ روز وہ والدین کے گھرآئی ہوئی تھی۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق فیصل آباد اور چنیوٹ میں لڑکی اور 3نوجوانوں نے موت کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمیت تین افراد نے خودکشی کر لی‘ نواحی چک نمبر 154گ ب کی 17سالہ مدیحہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے فوری طور پر سول ہسپتال گوجراہ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ 84گ ب کے 33سالہ اختر نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں لگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا۔ چنیوٹ میں ٹبہ کمہاراں میں دو بھائیوں ثنااﷲ اور الیاس کے درمیان گھریلو معاملات پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد ثنااﷲ نے دل برداشتہ ہو کر اپنے پیٹ میں چھری مار دی اسے ہسپتال لایا گیا وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website