counter easy hit

دو روز قبل ایک نامور شخصیت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال

Two days ago, a meeting with Prime Minister Imran Khan of an honorable personality

لاہور (ویب ڈیسک) اکرم مجھے اندازہ کے کہ مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، مجھے اپنی عوام کے مسائل اور مشکلات کا اندازہ ہے، میں جانتا ہوں کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کھانے پینے کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ نامور کالم نگار محمد اکرم چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پرائم منسٹر ان حالات میں سکون کی نیند سوتا ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہے میرا جینا مرنا اس ملک اور اپنی عوام کے ساتھ ہے۔ میرے پاس دو راستے ہیں یا نظام بدل دوں یا ملک کو پرانے طریقوں سے چلاتا رہوں۔ قرضے لیتا جاوئں، مصنوعی اقدامات کروئں اور بلیک میل ہوتا رہوں، یا پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنی غریب عوام کے لیے ایسا نظام بنا دوں کہ عام آدمی کے مسائل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ نظام بدلنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسانے اور غریب عوام کا خون چوسنے والے نظام کو ختم کرنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے، میرا فیصلہ ہے کہ مدینہ کی ریاست کے خواب کو تعبیر دینی ہے، میرا فیصلہ ہے کہ لڑنا ہے، میرا فیصلہ ہے کہ ہمت نہیں ہارنی، میرا فیصلہ ہے کہ سرنڈر نہیں کرنا، میں پرائم منسٹر پروٹوکول کے لیے، بیرون ملک دوروں کے لیے، کاروبار کے لیے، فیکٹریاں لگانے کے لیے، مال و دولت بنانے کے لیے نہیں بنا، میں نے سیاست اپنے ملک کی خدمت اور قوم کی بہتری کے لیے کی ہے، میں وزیراعظم ملک کو بحران سے نکالنے اور نسلوں کو سنوارنے کے لیے بنا ہوں۔ مجھے دوبارہ موقع ملے نہ ملے، زندہ رہوں نہ رہوں اس پر میرا کنٹرول نہیں لیکن میرا عزم یہی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے اور ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔ مجھے علم ہے تم ہر دوسرے دن مہنگائی پر کالم لکھتے ہو، تمہاری فکر جانتا ہوں، یہی عوام کی حقیقی آواز ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے تمام موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مہنگائی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی اس مسئلے پر عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پرائم منسٹر کو بتایا کہ حقیقت ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات اور اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو بھی یقین دلایا کہ جو عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرے گا میں اس کو معاف نہیں کرونگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف پراجیکٹس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے مشکلات بتائیں، انتظامیہ کی کارکردگی پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کہا کہ کسی سے کوئی رعایت نہ کریں جو بھی رکاوٹ پیدا کرے اس کے بارے بے رحم ہو کر فیصلے کریں ہم عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے آئے ہیں۔ جو رکاوٹ بنے اسے راستے سے ہٹا دیا جائے۔ تحریک انصاف اپنی بنیاد پر قائم رہے گی۔ عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی، عوام کے لیے کھڑی ہو گی۔ یہ مشکل وقت ہے نکل جائے گا۔ روشن صبح طلوع ہو گی، عام آدمی ترقی کرے گا۔ اسے محنت کا بہترین معاوضہ ملے گا اور دہائیوں سے موجود مسائل حل ہونگے۔ اس ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ طارق بشیر چیمہ نے ملکی و علاقائی سیاست اور پارٹی کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کی انہوں نے حقیقی مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ سمیع اللہ چودھری نے وزیراعظم کو محکمہ خوراک کی کارکردگی پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بالخصوص گندم، آٹا اور چینی کی دستیابی بارے موجودہ حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سمیع اللہ نے کام تو بہت کیا ہے لیکن ابھی اتک وہ شہباز شریف حکومت کے جھٹکوں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اندرونی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خطے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیرون ملک دوروں اور مختلف ممالک کے سربراہان سے ہونیوالی ملاقاتوں بارے بھی بتایا۔ وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کم کرنے کے حوالے مضبوط موقف خوش آئند ہے۔ وزیراعظم بننے سے پہلے بھی انکا موقف یہی تھا آج بھی وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی سطح پر خرابیاں موجود ہیں اور پارٹی کے اندر کچھ ایسے مفاد پرست بھی موجود ہیں جو اپنی حیثیت اور عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے میں ماہر ہیں۔ یہ آستین کے سانپ ہیں جو ذاتی فائدے کے لیے ملک وقوم کا نقصان کر رہے ہیں۔مہنگائی کے ساتھ ساتھ انہیں بھی قابو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک اور نیا پاکستان بن سکے اور عمران خان کا ریاست مدینہ کا خواب بھی پورا ہو.۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website