counter easy hit

بھارتی ہائی کمیشن کے دو سفارتکار را کے ایجنٹ نکلے ، اہم انکشاف

Two diplomats were RAW agent of the Indian High Commission, the disclosure

Two diplomats were RAW agent of the Indian High Commission, the disclosure

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ، بلبیر سنگھ اور راجیش کمار سے اہم شواہد مل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

خفیہ اداروں نے دونوں ملازمین بلبیر سنگھ اور راجیش کمار را کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیاں انجام دے رہے تھے جس کے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جب بھی سفارتکار کسی ملک میں تعینات کیے جاتے ہیں تو وہ جنیوا کنونشن کے تحت صرف سفارتی فرائض انجام دیتے ہیں لیکن بھارتی سفارتکار را کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیاں انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سفارتکار بلوچستان اور کراچی میں نیٹ ورک کو رہنمائی فراہم کر رہے تھے ، دہشتگرد کارروائیوں کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری تھی۔

آئی بی افسر بلبیر سنگھ بھارتی ہائی کمیشن میں پریس سیکرٹری تعینات ہیں ،سرجیت سنگھ نے پاکستانی موبائل کمپنی کا جعلی نام سے کارڈ بھی بنوایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website