لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کے وزیر خزانہ اسد عمر کا ایک اور شاندار کارنامہ ، مشہور زمانہ آٹو موبائل کمپنی نے پاکستان میں اپنا نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا ، اسکے ساتھ ساتھ کئی سال قبل پاکستان سے بھاگ جانیوالی کمپنی نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر ڈالا تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ مسافومی نے خصوصی ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، اس پلانٹ میں 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک دوسرے اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی ، وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل نامساعد حالات اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے پاکستان کو چھوڑ گئی تھی مگر اب انہوں نے حالات کو بہتر ہوتے دیکھ کر ایک بار پھر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظا ہر کی ہے ۔