پشاور زلمی نے رواں سال بھی دو غیر ملکی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی نے چین کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جو پورے سیزن میں ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اس مرتبہ دو ترک کرکٹر گوہان گوتک اور مہمت آدین ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ بھی کریں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کی شمولیت ٹیم کے لئے خوش آئند ہے اس سے کھیلوں میں نئی کارکردگیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ثمر آور ہو گا۔