لاہور: سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
Two groups face to face in Lahore sessions court, court has become the battlefield
لاہور کی سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر ضمانت کے لئے آئے دو گروپ آمنے سامنے ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس وقت تو معاملہ رفع دفع کرادیا گیا لیکن پیشی کے بعد ایک گروپ نے دوسرے پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نےعدالت کا دروازہ بند کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔