ہندواڑہ (یس اردو نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ کے بعد اب ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں برہان وانی کے خون نے ایک نئی روح پھونکی تو دہشت گرد مودی سرکار تحریک کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں دو مسلح افراد مارے گئے جبکہ کوئی بھارتی فوجی زخمی نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بارہ مولہ میں فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے تھے جبکہ بھارتی فوج کو اڑی سیکٹر میں دس دراندازوں کی ہلاکت کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دینا پڑ