اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کپتان 24 جون کو میانوالی میں جلسے سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولت حاصل کرلی گئی ہے جبکہ انتخابی نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے لیے دو ہیلی کاپٹر اور ایک طیارہ حاصل کر لیا گیا ہے جو پاکستان کے مختلف حصوں میںتحریک انصاف کی قیادت کو پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ 24 جون کو عمران خان میانوالی میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کریں گے۔ پی ٹی آئی نے وقت کی قلت کے باعث ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں کئی شہروں میں جلسے کیے جاسکیں۔ 24 جون کو میانوالی سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے اختتام پر آخری جلسہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور کا بھی اعلان کرے گی جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کیلئے نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ”272 حلقے ایک امیدوار ،ووٹ خان کا“ کے انتخابی نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی،اس سلسلے میں ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔
272 Constituencies !
One Candidate !Under the shade of National Anthem .
To raise the nation's stature.@ImranKhanPTI pic.twitter.com/UqIJ7X9Cdy— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) June 21, 2018