دو آدمیوں کے پاس گھوڑے تھے۔ وہ دونوں سفر پر نکلے۔ رات ایک سرائے میں ٹھہرے تو دونوں کو یہ فکر ہوئی کہ گھوڑے نہ بدل جائیں اس لئے ان میں سے ایک نے گھوڑے کی دم کاٹ لی۔ جب صبح ہوئی تو دیکھا کہ دوسرے کی دم بھی کٹی ہوئی ہے۔ وہ بہت پریشان ہوئے اور اگلی رات انہوں نے نشانی کے طور پر اپنے ایک گھوڑے کا کان کاٹ دیا جب صبح ہوئی تو دوسرے کا کان بھی کٹا ہوا تھا۔ آخر ان میں سے ایک نے کہا کہ بلاوجہ ہم اپنے گھوڑے کاٹ رہے ہیں”ایسا کرتے ہیں کہ سفید گھوڑا تم لے لو اور میں کالا گھوڑا لے لوں۔ “