صوابی تھانہ آئی ڈی ایس گدون پولیس کی کاروائی کے دوران لاکھوں روپوں مالیت کے مویشی چوری کرنے والا 2رکنی چور گروہ گرفتار۔
صوابی (اصغر علی مبارک) پولیس کا مویشی چور گروہ کیخلاف بھر پور کاروائی۔ لاکھوں روپوں مالیت کی آسٹریلین نسل گائے چوری کرنے والے گرو ہ کو دھر لیا گیا۔ مویشی برآمد دو ملزمان گرفتار اہلیان علاقہ گدون کا پولیس کی فوری کاروائی پر اظہار اطمینان جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور شہر میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے منشیات جیسے گھناونے دھندے کو جڑ سے ختم کریں گے تا کہ معاشرے میں اس برائی کے پھیلنے کو روکا جاسکے، ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون شفیق احمد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی مسمی عمر گل نے تھانہ آئی ڈی ایس میں اپنے گائے چوری کرنے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2راس قیمتی گائے اصل نسل کے اسٹریلین پال رکھے تھے،گائے کو چارہ ڈال کر اپنے گھر واپس چلا گیا،صبح ہوتے ہی دیکھا تو میرے گائے کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے رات کے وقت سرقہ کرکے لے گئے ہیں، مدعی کی رپورٹ پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے ڈی ایس پی ٹوپی حیدر خان ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون شفیق احمد، اے ایس آئی صدام علی پر مشتمل ٹیم بنا کر مویشی برآمد کرنے،اور ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا گیاجس پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون شفیق احمد نے نامعلوم چور ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کی،جبکہ مدعی کی نشاندہی پر اور علاقہ میں پتہ براری و جدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیش سے آخر کا چور گروہ تک رسائی حاصل کی جس پرزیر نگرانی ایس ایچ او آئی ڈی ایس گدون شفیق احمد سمیت اے ایس آئی صدام علی اور دیگر نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وقار علی شاہ ولد سید بادشاہ اور عباس خان ولد مسلم ساکنان گندف کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان سے سرقہ شدہ گائے برآمد کی گئی۔
دوران تفتیش ملزمان وقار علی شاہ اور عباس خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو راس گائے رات کے وقت پک اپ نمبری ایف ڈی ایم-6699 میں لے گئے تھے جبکہ تیسرے ساتھی عبدالوحید ولد محمد رزاق سکنہ گندف نا م اگل دئیے جس کی گرفتاری کی سر توڑ کوشش جاری ہیں