لاہور: امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
Two-month has been extended in house arrest of Hafiz saeed
ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سفارش پر امیر جماعت الدعوہ کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے ان کی نظر بندی میں توسیع کی گئی۔