اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔
انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی ہوگاجبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپر اجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔ 31 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پراسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی جس کے تحت ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کامجاز ہوگا۔