سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
Two more young were martyred by Indian troops in occupied Kashmir
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیتر نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب 2 عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انھیں ہلاک کردیاگیا۔دوسری جانب سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموں خطے کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آج بعد نماز جمعہ پر امن مظاہروں کی کال دے دی ہے۔