قطر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں: وزیر خارجہ عبداﷲ بن زاید
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداﷲ بن زاید نے کہا ہے کہ قطر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قطر کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ان سمجھوتوں کی پاسداری کرنی چاہیے جن پر اس نے امریکا اور اپنے خلیجی ہمسایوں کے ساتھ مل کر دستخط کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر کے پاس دو ہی آپشن رہ گئے ہیں، وہ یا تو دہشتگردی کے خلاف اتحاد کی طرف داری کرے یا پھر دوسری جانب ہوجائے۔