سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے کودیال گام میں بھارتی فوج نے خاتون سمیت مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

Two people, including women, shot dead Indian army in occupied Kashmir
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرپیلیٹ گنز سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ جون میں 37 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جس میں دو کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پُرامن کشمیری مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 775 افراد افراد زخمی اور درجنوں نابینا ہوئے۔ اس دوران بھارتی قابض انتظامیہ کے احکامات پر حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 196 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ایک ماہ کے دوران محاصروں اور تلاشی کے نام پر کشمیریوں کے 117 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔








