لاہور: کاہنہ کاچھا فلائی اوورپرتیز رفتار ڈمپر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Two people were killed in a collision in Dumper and Trolley in Lahore
لاہور میں کاہنہ کاچھا فلائی اوورپردوشخص ٹرالی کا ٹائر تبدیل کررہےتھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کی زد میں آکر دونوں افرادجاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت مصطفی اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق شامکے بھٹیاں سے ہے جبکہ ڈمپر قبضے میں لے کرڈرائیورکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔