واشنگٹن ( یس اردو نیوز ) امریکہ میں دو کوؤں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی ۔ یہ انکشاف روکی ماؤنٹین پاور کے ترجمان نے اب جا کر کیا ہے حالانکہ واقعہ وسط جولائی میں پیش آیا تھا جس کے دوران تین مغربی ریاستوں کے مختلف علاقوں کی بجلی چلی گئی تھی ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ظاہر ہوا کہ دو کوؤں نے جنوب مغربی ایڈاہو میں کپیسٹر بینک کو چھوا تھا جو وولٹیج کو کنٹرول کرتا ہے ۔ اس کے بعد آگ لگ گئی اور بیک اپ کے طور پر موجود ڈیوائس نے خرابی کی وجہ سے پورے سب سٹیشن کو بند کر دیا ۔ اس واقعے سے مشرقی ایڈاہو ، مغربی وایومنگ اور جنوبی مونٹانا میں تین گھنٹے تک بجلی بند رہی ۔ روکی ماؤنٹین کا کہنا ہے کہ متاثرہ سب سٹیشن کو بعد میں ٹھیک کیا گیا