counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت ، 7 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

Two reference case

Two reference case

گزشتہ سماعت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر پر فرد جرم عائد ہو گی
کراچی (یس اُردو) احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ، گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔
ڈاکٹر عاصم پر ایک ریفرنس میں 13 ارب روپے کی کرپشن اور دوسرے ریفرنس میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ اور بھائی عارف حسین ، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون اور کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی موجود تھے ۔جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا ۔ ریفرنس کی نقول ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو فراہم کر دی گئیں ۔ عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی