واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر2 بار خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔
Two secret meetings between Trump and Putin
دونوں صدور کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد یہ غیر رسمی ملاقات ہوئی تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا انھوں نے اس دوران کیا بات چیت کی۔وائٹ ہاؤں کے مطابق ’یہ ایک مختصر سی بات چیت تھی۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پوتن کے درمیان تعلقات امریکی صدراتی انتخاب کے دوران مبینہ روسی مداخلت کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان رسمی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔