پشاور: اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
مردان کے چارسدہ چوک سے اسپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے دو ملزمان کو کالعدم تنظیم حزب التحریر کے نام سے منسوب پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے ، دونوں ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔