اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ، سابق فوجی کمانڈر میشل عون کے صدر منتخب ہونے کی امید
لبنان : لبنانی پارلیمنٹ دو برس پانچ ماہ بعد آج نیا صدر منتخب کرے گی ، اجلاس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، سابق فوجی کمانڈر میشل عون کے صدر منتخب ہونے کی امید ہے ۔ اکاسی سالہ میشیل عون رکن پارلیمنٹ ہیں ، وہ انیس سو اسی کی دہائی میں چند سال لبنانی فوج کے کمانڈر رہے ، خانہ جنگی کے زمانے میں عبوری حکومت میں ملک کے صدر رہے ، انیس سو اکانوے میں وہ جلا وطن ہو کر پیرس چلے گئے اور چودہ برس بعد وطن واپس لوٹے ۔ انتخاب کی صورت میں وہ لبنان کی تاریخ میں صدر بننے والے تیسرے فوجی ہوں گے ۔ ان کے والد ایک دودھ فروش تھے ۔ لبنان میں جنرل میشیل سلیمان کے بعد سے صدارت کی کرسی خالی ہے ۔