ملتان اور لودھراں میں دو کمسن مغوی بچوں کوقتل کردیاگیا۔ لاشیں ملی تو گھروں میں کہرام مچ گیا۔
پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ بستی ملوک سے 9 سالہ بچہ 4 روز قبل اغوا کیاگیاتھا۔ اغوا کا مقدمہ بچے کے والد معشوق علی کی مدعیت میں تھانہ بستی ملوک میں درج کیا گیا تھا ۔
آج مقامی افراد نے بچے کی لاش کھیتوں میں پڑی دیکھی تو پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کیا گیا ہے ۔
ادھر لودھراں میں موضع ڈیسی میں کھیتوں سے سات سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیاگیاہے