سبی (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے ظالم سردار صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ سبی میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ملک میں اسلامی نظام ایک دن کیلئے بھی نافذ نہیں کیا گیا۔
جبکہ کسی سیاسی جماعت نےاقتدار میں آکر ماضی کی کسی حکومت کا احتساب نہیں کیا۔سراج الحق کا کہناتھا کہ وزیراعظم محب وطن ہیں تو سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کریں۔