فتح اللہ….. آئی سی سی انڈر۔19ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں عمیر مسعود اور سلمان فیاض کی شاندار شراکت کے باعث پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو228کا ہدف دیا ہے،عمر مسعود نے شاندار سنچری اسکور کی۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کالی آندھی کے سامنے گرین شرٹس ٹاپ آرڈر بری طرح ناکا رہا اور 57کے معمولی اسکور پر ہی آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی۔ایسی صورتحال میں سو رنز بنتے بھی مشکل دکھائے دے رہے تھے لیکن عمیر مسعود اور سلمان فیاض چھٹی وکٹ کیلئے 164رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ، دونوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی پھر گرائونڈ کے چاوں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے، عمر مسعود نے 114گیندوں پر 113رنز بنائے، سلمان فیاض نے 58رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر نے 2، جبکہ جوزف، اسپرنگر، جان اور پال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔