پی سی بی نے یوٹرن لیتے ہوئے باسط علی کوایک بار پھر جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔
U-turn PCB, Basit Ali appointed again head of the junior selection committee
باسط علی کو چند روز قبل سلیکشن کمیٹی سمیت ویمنز ٹیم کی کوچنگ سے برطرف کر دیا گیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ شہریارخان نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں باسط کیخلاف کارروائی کی، مگر بورڈ میں ان کے ایک بڑے سپورٹر واپس لانے کیلیے اڑ گئے۔ان کا مؤقف تھا کہ اگر ایسا نہ کیا تو منہ پھٹ باسط میڈیا پر آکر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے، اس پر چیئرمین نے بھی چپ سادھ لی اور باسط کی واپسی ہوگئی۔