counter easy hit

یو اے ای نے حلال اشیا براستہ سمندر بھجوانے کی اجازت دیدی

لاہور: پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیئرمین جسٹس خلیل الرحمن خان نے کہا ہے کہ یو اے ای اتھارٹی نے حلال مصنوعات کی سمندر کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن کی اجازت دے دی ہے جس سے کرایوں کی مد میں کم از کم ایک تہائی کمی ہوگی۔

UAE allowed to send halal goods via sea

UAE allowed to send halal goods via sea

چیئرمین جسٹس خلیل الرحمن نے کہا کہ اتھارٹی بہت سے ممالک اور اتھارٹیز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کررہی ہے تاکہ اس کی سرٹیفیکیشن ان کے لیے قابل قبول ہو۔ پاکستان حلال اتھارٹی بھی فعال ہوگئی ہے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس 13 اپریل کو منعقد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی قصابوں کو شرعی تقاضوں سے آگاہ کرنے کے لیے ٹریننگ پروگرامز منعقد کررہی ہے جس کے بعد انہیں لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ عالمی حلال تجارت کا حجم 300ارب ڈالر ہوچکا ہے مگر پاکستان کا حصہ اس میں بہت قلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال فوڈ انڈسٹری سے بھاری فائدہ اٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

عبدالباسط نے کہا کہ حلال گلوبل اکانومی میں خوراک، بیوریج، کاسمیٹکس، بیوٹی پروڈکٹس اور اسلامی نظام بینکاری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حلال کی لیبل بہترین معیار کی ضمانت بن چکا ہے اور غیرمسلم ممالک بھی حلال مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں لہذا اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان حلال گلوبل تجارت میں سے صرف 10 فیصد حصہ بھی حاصل کرلے تو برآمدات میں باآسانی 30ارب ڈالر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کے تاجروں نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website