counter easy hit

نسوار فروخت کرنے پر یو اے ای کا ہوٹل سیل

متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین کے ایک ریسٹوریٹ کو نسوار فروخت کرنے پر بند کردیا گیا ہے۔

UAE Hotel Seal on selling brown

UAE Hotel Seal on selling brown

متحدہ عرب امارات میں نسوار اور پان فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود غیرقانونی طورپر اس کی فروخت جاری ہے جس کی شکایات موصول ہونے پر محکمہ اقتصادی ترقی کی ٹیم نے ایک ریسٹوریٹ سے نسوار برآمد کرتے ہوئے اسے سیل کردیا۔ محکمہ اقتصادی ترقی کی انسداد منشیات ٹیم نے عوامی شکایت پر ریاست ام القوین کے ریسٹوریٹ میں چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں نسوار برآمد کرلی۔ انسداد منشیات ٹیم نے ریسٹوریٹ کو سیل کرتے ہوئے چند ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

محکمہ اقتصادی ترقی کے اسٹاف انسپکٹر سیف سلیم کے مطابق ریسٹوریٹ میں نسوار کی فروخت سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران وہاں سے نسوار کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے جب کہ ریسٹورینٹ میں نسوار کی فی پڑیا 3 درہم میں فروخت کی جارہی تھی۔ خیال رہے کہ آرٹیکل 66 کے تحت نسوار اور پان  کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا تھا جب کہ مقامی حکم نامہ نمبر 2003/23 کے تحت نسوار پر پابندی عائد کی گئی جب کہ ہدایت نامہ نمبر 2003/11 کے تحت پان کو مضر صحت قرار دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website