.متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان مبارک ال نہیان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا اب حالات بہتر ہیں، پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں اور مزید کے بھی خواہشمند ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر کلچر ،یوتھ اور شوشل ڈیولپمنٹ شیخ نہیان مبارک ال نہیان نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کادورہ کیا اور روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ۔تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل پر اعتماد ہے، پاکستان میں اب تک 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے اور مزید کرتے رہیں گے ۔شیخ نہیان مبارک ال نہیان کا کہنا تھا کہ دنیا کا امن بحال کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، پاکستان مشکل وقت سے گزرا اب حالات بہتر ہیں۔اس سے پہلے چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج منیر کمال نے خطبہ اسقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مشکل وقت میں کچھ دوستوں نے بہت مدد بھی کی ، ان کو بھلایا نہیں جاسکتا ،ان میں عرب امارت ایک ہے۔