گجرات(انور شیخ سے )صابوال کے ممتاز راہنماؤں چوہدری شہنازاختر،چوہدری مسعود اورنگ زیب،چوہدری ناصر محمود،چوہدری ندیم اصغر،چوہدری مدثر،چوہدری مسعود اختر،فرحان ارشد،اشتیاق احمد،عاصم علی،شکیل اصغر،و دیگر نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ بسم اللہ چوک سے لے کر صابوال روڈ تک ایک کڑور بیس لاکھ کی لاگت سے تیار ہونے والے نالہ کی تعمیر میں ٹھیکیدارانتہا ئی ناقص میٹریل کا استعمال کر کے حکومتی خزانہ کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ، لگا رہا ہے،انہون نے کہا کہ اسلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے سماجی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹھییکدار اپنی من مرضی کے ساتھ کام کر کے اور ناقص میٹریل کا استعمال کر کے نالہ کی جلد از جلد تعمیر میں مصروف ہے اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں سماجی راہنماؤں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کی ہے دونمبر میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف فور ی کاروائی عمل میں لاکر ایک انکوئری کمیٹی بنائیں جو کہ اس سارے معاملہ کی چھان بین کر کے رپورٹ ڈی سی او گجرات کو پیش کر ے