گجرات(سٹاف رپورٹر)یوسی 4محلہ علی مسجد ، واحدت آباد، نئی آبادی،اچادارا،فتوپورہ میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے لوگ بیمار ہونے لگے، ٹی ایم اے کا عملہ خاموش سپروائزر نام نہاد یونین کا عہدیدار ہے ، عملہ و دیگر بھی اس کو کام کہنے سے ڈرتے ہیں، علاقہ کی گلیوں میں لٹکتے بجلی کے تار علاقہ میں عجیب منظر پیش کرتے ہیں،یہ لٹکتے ہوئے ننگے بجلی کے تار عوام کے سروں کو لگتے ہیں، عوام ان ننگے تاروں کی وجہ سے بہت پریشان ہے عوام کی سننے والا کوئی نہیں،ایک طرف گندگی کے ڈھیر دوسرے طرف لٹکتے ہوئے بجلی کے ننگے تار، عوام یوسی کے چیئرمین اور کونسلر حضرات بھی عوام کو ذلیل و خوار کر رہے ہیں، ایک طرف ٹی ایم اے کا عملہ تعاون کرنے کو تیار نہیں، عوام مسائل کس کے پاس لیکر جائے، سپروائزر نام نہاد یونین کا عہدیدار کسی کی نہیں سنتا سرکاری عملہ بھی کام کہنے سے قاصر ، اہل علاقہ نے اعلٰی افسروں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نام نہاد یونین کے عہدیدار سے سپروائزر کا عہدہ لیا جائے اور جو اس عہدہ کا حق دار ہے اس کو اس عہدہ پر فائز کیا جائے تاکہ علاقہ میں مناسب صفائی کا کام شروع ہو سکے اور علاقہ کی عوام گندگی کے ڈھیروں سے چھٹکارا پا سکے، اور چیئرمین یوسی و کونسلر خضرات بھی علاقہ میں صفائی کا مناسب بندوبست کریں علاقہ میں لٹکتی ننگی بجلی کے تاروں کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ کسی بڑھے حادثہ سے بچا جا سکے۔