سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) یوسی منڈی بھلوال موضع کوٹھا کا نیا ٹرانسفارمر ایک معمہ بن چکا ہے ۔ بلدیاتی الیکشن سے پہلے منظور شدہ ٹرانسفادرمر کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر تاحال نصب نہ کیا جا سکا محکمہ واپڈا کی کاہلی یاسیاسی دباو یا پھر موضع کوٹھا کا نیا ٹرانسفارمر کہیں اور بھیجنے کا ارادہ تفصیل کے مطابق علاقہ مکین کا نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی ماہ گزر چکے لیکن منظور شدہ ٹرانسفارمر نصب نہ کرنا متعلقہ واپڈا کے عملہ کی عدم توجو ناقابل فہم ہے علاقہ مکینوں کا کہنہ ا ہے کہ ایکسین جہلم ڈویژن ون اور ایم این اے حلقہ این اے 107 منظور شدہ ٹرانسفارمر کو فوری طور پر نصب کروائیں تاکہ علاقہ مکینوں کا دیرینہ بنیادی مسلہ حل ہو سکے ۔ علاقہ مکینوں کو خدشہ ہے کہ اس ٹرانسفارمر کو متعلقہ حکام اور دیگر عوامل کارفرما ہو کر کہیں اور نصب نہ کر دیں چونکہ یہ ٹرانسفارمر بلدیاتی الیکشن سے قبل منظور ہوا تھا جو ابھی تک عوام کو میسر نہیں ہوا جبکہ اس طرح کے منظور شدہ ٹرانسفارمر ز ملحقہ موضعات معصوم پور اور دیگر میں نصب ہو چکے ہیں عوام متعلقہ حکام اور ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہے کہ ہمیں بنیادی حقوق کی دسیتابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔