اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور دیگر کو پاکستان لانے کیلئے دیئے گئے ٹاسک پر عملدرآمد کے طور پر وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر اور اسلام آباد میں برطانوی سفیر کرسچیئن ٹرنر کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سفیر کرسچیئن ٹرنر نے وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور مجرموں کی حوالگی اور واپسی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ نے معاہدے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی اور داخلہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجرموں کی حوالگی اور واپسی کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ شہزاد اکبر اور کرسچیئن ٹرنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاہدے پر مل کر کام کرنے اور بروقت عملدرآمد کے معاملہ پر بھی اتفاق ہوا۔
میٹنگ کے دوران ری ایڈمیشن ایگریمینٹ اور ایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا اور دونوں نے ان معاہدوں سے متعلق تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔
میٹنگ میں کہا گیا کہ مذکورہ معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کے لئے پاکستان اور برطانیہ کی حکومت مل کر کام کرے گی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پیر کے روز وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سے دفتر میں ملاقات کی۔ pic.twitter.com/AiQI0KaRtT— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2020