لندن : برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات دو بجے تک جاری رہے گی، ساڑھے چار کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
عام انتخابات میں تقریباَ جنرل الیکشن میں کنزرویٹو اور لیبر دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، کنزرویٹو کی جانب سے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، لیبر کے ایڈ ملی بینڈ اور لبرل ڈیمو کریٹس نے نک کلیگ کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
انگلینڈ میں پانچ سو تینتیس ، سکاٹ لینڈ میں انسٹھ ، ویلز میں 40 اور ناردرن آئرلینڈ میں 18 نشستیں ہیں ۔ ٹوٹل 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 9 سو 71 امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔ انتخابات میں حصہ لینے والی باقی جماعتوں میں یوکے انڈیپنڈنٹ پارٹی ، سکاٹش نیشنل پارٹی ، گرین اور پلیڈ سامرو شامل ہیں۔