آپ زندگی میں کتنا جئیں گے اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ برطانیہ کے کس علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
برطانیہ کے مختلف شہروں میں رہنے والے افراد کی اوسط عمر کا تعین کیا گیا ہے یہ اوسط عمر ایسے افراد کے لیے جو سن دو ہزار چودہ سے دو ہزار سولہ تک پیدا ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق لندن کے اضلاع کین سِنگٹن اور چیلسی کے رہنے والے سب سے زیادہ طویل عمر پائیں گے جہاں مردوں کی اوسط عمر تراسی برس اور سات ماہ ہوگی جبکہ انہی اضلاع میں خواتین کی اوسط عمر چوراسی برس تین ماہ رہے گی۔
جنوب مشرقی انگلستان کی کائونٹی ڈورسیٹ کے رہنے والوں کی اوسط عمر تراسی برس رہے گی۔
شمالی لندن کے ضلع کیمڈن خواتین کے لیے عمر کے لحاظ سے سب سے بہتر ہے جہاں اوسط عمر چھیاسی برس چار ماہ رہنے کی توقع ہے جبکہ خواتین کے لیے سب سے کم عمر والا ضلع اسکاٹ لینڈ کا مغربی ڈربارٹن شائر ہے جہاں خواتین کی اوسط عمر اٹھہتر برس آٹھ ماہ رہ سکتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے رہنے والوں کی اوسط عمر تہیتر برس شمار کی گئی ہے ، گلاسگو شہر میں مردوں کے لیے سب سے زیادہ عمر والا علاقہ کین سنگٹن اور چیلسی ہے جہاں اوسط عمر 83 برس سات ماہ ہے جبکہ مغربی ڈورسٹ میں اوسط عمر بیاسی سال نو ماہ ہے تاہم مردوں کی اوسطا سب سے کم عمر اسکاٹ لینڈ کے علاقے کوربی میں رہنے والوں کی ہے جو کہ چھیتر برس اور ایک ماہ ہے۔