counter easy hit

برطانیہ: خالد مسعود کا پرانا نام ایڈرین ایلمس تھا

برطانوی میڈیا نےوہ تصاویرجاری کردی ہیں جب خالد مسعود نے پولیس اہلکار کو چاقو سےقتل کیا اور پھر ساتھی اہلکار نے خالدمسعود کوگولی مارکر ہلاک کردیا۔

UK: Khalid Masood old name was Adrian elmsبرطانوی میڈیا کے مطابق خالدمسعودنےفرزانہ ملک نامی خاتون سےشادی کی تھی،لندن حملوں کےالزام میں زیرحراست 8افرادمیں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جن کی عمریں،21 ،26 اور39 برس ہیں جبکہ پانچ مردوں کی عمریں ،23، 26 ،27 ،28 اور 58 برس ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ پرحملہ کرنےوالےخالدمسعودکاپرانا نام ایڈرین ایلمس تھا،برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پیداہونےوالے ایڈرین نے مبینہ طور پر جیل میں اسلام قبول کیا۔ حالیہ دنوں میں برمنگھم میں رہائش پذیر خالد مسعود پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ کا حامل تھا ،اسے 1983 میں پہلی جبکہ 2003 میں آخری بارعدالت نے چاقو رکھنے کے الزام میں سزاسنائی تھی ۔ حملہ آور کے آبائی تعلق کے بارے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خالد مسعود افریقی نژاد برطانوی شہری تھا۔ میڈیا رپورٹس UK: Khalid Masood old name was Adrian elmsکے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کےبعد پولیس نے لندن او ربرمنگھم میں چھاپے مار کر 8 سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے ۔ برطانوی میڈیا میں حملہ آور خالد مسعود کے زیراستعمال رہنےوالے فلیٹ اور آخری رات قیام کے لیے استعمال ہونےوالے ہوٹل کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خالد مسعود نے جیل میں اسلام قبول کیا اور اس سے پہلے اس نے ایک کمپنی میں ملازمت کر رکھی تھی جہاں اس نے اپنی ایک ہم عصر کے ساتھ شادی رچا لی۔ اس کی تین بیویاں تھیں جن میں سے اس کے تین بچے بھی ہیں۔ مگر ابھی تک اس کی بیویوں کے انتہا پسندی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

 

 

UK: Khalid Masood old name was Adrian elms

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website