لندن…….برطانیہ میں فرنیچر تیار کرنے والی ایک فیکٹری کے پاکستانی مالک پر انسانی اسمگلنگ کی سازش کا جرم ثابت ہوگیا ۔ اسے آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی ۔
60 سالہ محمد رفیق ڈیوز بری میں واقع کوزی سلیپ نامی فیکٹری کا مالک ہے جہاں بیڈ تیار کرکے مشہور ریٹیلرز کو سپلائی کیے جاتے ہیں ۔ اس کی فیکٹری میں بڑی تعداد میں ہنگری کے باشندوں سے یومیہ دس پاونڈ سے بھی کم اجرت پر کام لیا جاتا تھا ۔لیڈز کی عدالت میں محمد رفیق پر برطانیہ کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اسمگلنگ کی سازش کا الزام ثابت ہوگیا جس کے بعد اسے سزا سنانے کے لیے 12 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔