برطانیہ میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد یاسر یعقوب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نو مور کلنگ کے نعرے لگا رہے تھے۔
یاسر یعقوب کے اہلخانہ، دوستوں اور اقارب سمیت درجنوں افراد نے ہڈرز فیلڈ میں مظاہرہ کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں، مظاہرین نے کوئی انصاف نہیں، کوئی انسانیت نہیں، امن نہیں کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے یاسر کو باقاعدہ منصوبے کے تحت مارا، یاسر یعقوب کو گزشتہ ہفتے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔