counter easy hit

فکسنگ اسکینڈل میں برطانیہ شواہد فراہم کرنے کیلیے تیار

 لاہور:  انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی اسپاٹ فکسنگ کیس کے شواہد فراہم کرنے کیلیے تیارہوگئی۔

UK ready to provide evidence in fixing scandal

UK ready to provide evidence in fixing scandal

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل شرجیل خان بدھ کو بھی ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو  بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے، آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست وقتی طور پر واپس لی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناصر جمشید کی تحقیقات کرنے والی انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی  نے بی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کو آگاہ کردیاکہ وہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے شواہد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے، رواں ماہ کے آخر تک معلومات حاصل ہوجائیں گی،ان سے پی سی بی کا کیس مضبوط ہو گا۔ ٹریبیونل کو بتایا ہے کہ اس اہم پیش رفت کے بعد دونوں کرکٹرز کو بطور گواہ پیش کرنے کیلیے درخواست واپس لے رہے ہیں لیکن اگر چاہیں تو دوبارہ داخل کرسکیں گے، تفضل رضوی نے کہا کہ شرجیل خان نے بکیز سے ملاقات اور دیگر کئی شواہد سے انکار نہیں کیا، دوسری جانب خالد لطیف تو اینٹی کرپشن کوڈ کو ہی تسلیم نہیں کررہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website