counter easy hit

برطانیہ سے شناخت کے بغیر آنے والے ڈی پورٹیز کو بھی واپس بھیج دیا گیا

312200_82574804. [downloaded with 1stBrowser]پاکستان نے یونان کے بعد برطانیہ سے شناخت کے بغیر آنے والے ڈی پورٹیز کو بھی واپس بھیج دیا۔ ایف آئی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق دستاویزات نہ ہونے پر مسافروں کو واپس برطانیہ بھیجا گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان ڈٹ گیا، یونان کے بعد برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے چھ افراد بھی اسی فلائٹ سے واپس بھیج دئیے گئے۔ وزارت داخلہ کا مؤقف یہ ہے کہ بغیر ثبوت کسی شہری کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بغیر کسی شناخت اور سفری دستاویزات کے برطانیہ سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا۔ مسافروں کے پاس پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈز سمیت کوئی دستاویز موجود نہیں تھیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی دو ٹوک ہدایت کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع شدہ طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا کہ بغیر دستاویزات دنیا کے کسی بھی کونے سے کوئی مسافر آئے، اسے انٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔