یوکرائن میں گولہ بارود اور اسلحے کے سب سے بڑے ڈپو میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، یوکرین کے مشرقی حصے میں روس کی سرحد کے قریب یہ اسلحہ ڈپو3 سو70 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ ڈپو کے اس حصے میں لگی، جہاں ٹینکوں اور توپوں کے گولے اور میزائل رکھے جاتے ہیں،یوکرینی حکام نے آگ کے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا ہے۔ واقعے کے بعد قریبی علاقوں سے 20ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔