کیف……یوکرین نے روس کیطرف سے الحاق کیے جانے والے اپنے علاقے کریمیا کے لیے ایک نیا انٹر نیشنل میکانزم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یوکرین کے صدرمملکت پٹرو پرو شینکو نے دارالحکومت کیف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا کی آزادی ہماری اولین خواہش ہے ۔ انھوں نے کریمیا کو روس کے قبضے سے واپس لینے کے لیے جنیوا پلس نامی انٹرنیشنل میکانزم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس میکانزم میں یورپی یونین کے رکن ممالک ،امریکہ اور بخارسٹ میمورنڈم پر دستخط کرنے والے ممالک کی شمولیت لازمی ہے ۔